ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم شہید صحافی راؤ مرتضی کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم نے سرائے سدھو کے شہید صحافی راؤ مرتضی کے ساتھ ہونے والی سفاک واردات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک ملزموں کو فوری گرفت میں لانے کے لئیے بغیر کسی رکاوٹ کے کام کیا جارہا سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ساجد پرویز فرحان قیوم اور سید حماد شاہ سے ایک ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئیے بنائی گئی خصوصی ٹیم کو بڑی واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ لوٹ مارکرنے والوں اور قاتلوں کی گرفتاری میں معمولی سی سستی برداشت نہیں کی جائے گی
اور گرفتاری کے لئیے ہر ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفاک ملزمان جلد گرفت میں ہونگے انہوں نے شہید صحافی راؤ مرتضی کے لواحقین سے بھی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کرب سے یہ خاندان گزر رہا ہے اس کا اندازہ نہی لگایا جاسکتا۔