کورونا وباء کنٹرول اور مشکل حالات میں ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کو عید کے موقع پر اضافی بونس تنخواہ دیکر انکے حوصلہ افزائی کی جائے، تحمیداللہ خان 83

کورونا وباء کنٹرول اور مشکل حالات میں ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کو عید کے موقع پر اضافی بونس تنخواہ دیکر انکے حوصلہ افزائی کی جائے، تحمیداللہ خان

کورونا وباء کنٹرول اور مشکل حالات میں ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کو عید کے موقع پر اضافی بونس تنخواہ دیکر انکے حوصلہ افزائی کی جائے، تحمیداللہ خان

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند کرونا وباء کنٹرول اور مشکل حالات میں ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کیلئے بھی عید کے موقع پر اضافی بونس تنخواہ دیکر انکے حوصلہ افزائی کی جائے۔ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے سو فیصد اضافہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین ضلع مہمند کے صدر تحمیداللہ خان، جنرل سیکریٹری ظہور احمد ودیگر نے اخباری بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہیں ملازمین کی تنخواہیں انتہائی کم ہے جس سے ان کا گزارہ ناممکن ہے ملازمین ذہنی دباؤ کا شکار ہیں

اس لئے بجٹ میں تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اسطرح وفاقی ملازمین کی طرح صوبائی ملازمین کو بھی عید کے موقع پر اضافی بونس تنخواہ دیا جائے کیونکہ حکومتی دعوؤں کے مطابق خیبر پختونخواہ کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور یہاں کے ملازمین نے مشکل حالات میں ڈیوٹی انجام دیتے ہیں انھوں نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دیدی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں