عارف وزیر کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہادت کے واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار ،پشتونخواملی عوامی پارٹی 195

عارف وزیر کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہادت کے واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار ،پشتونخواملی عوامی پارٹی

عارف وزیر کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہادت کے واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار ،پشتونخواملی عوامی پارٹی

پشاور (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے خیبر پشتونخوا کے صوبائی صدر مختیار خان یوسفزئی اور خیبر پشتونخوا کے صوبائی ایگزیکٹوکونسل کے دیگر ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پشتونخوامیپ اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء عارف وزیر کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہادت کے واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس بربریت،

غیر قانونی اور غیر انسانی فعل کی پرزور مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ہر شہری کی جان ومال اور عزت وآبرو کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی براہ راست آئینی ذمہ داری ہے تاہم دہائیوں پر محیط ایک طویل عرصے سے وطن عزیز کے طول وعرض میں پشتون زعماء اور باشعور نوجوانوں کی پے در پے وحشیانہ طریقوں سے ہلاکت خیزی کا نہ تھمنے والا سلسلہ اب بھی جاری ہے

جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں قومی مشران، بے گناہ پر امن نوجوان شہید کیئے جاچکے ہیں جبکہ ریاست اور حکمران نہ صرف اس ظلم وجبر کو روکنے میں ناکام ہیں بلکہ بلا شک وشبہ اس سلسلے میں ان کا کردار مشکوک اور محض تماشائی کا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئینی ذمہ داریوں کے باوجود آخری مرتبہ نیشنل ایکشن پلان میں عوام سے وعدہ کیا گیا تھا

کہ ملک میں دہشتگردوں کی سرکوبی اچھے بْرے کی تمیز سے بالا تر ہوکر کی جائیگی لیکن گزرے ہوئے تمام عرصے میں اس وعدے اور آئینی ذمہ داریوں کو پس پشت ڈالا گیا۔ لہٰذا ہم ملک میں بسنے والے دیگر اقوام کے انسان دوست وجمہوری قیادتوں وعوام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی اداروں وحکمرانوں پر دباؤ بڑھاکر مجبور کردے کہ وہ پشتونوں کے قتل عام ونسل کشی کا سلسلہ بند کردے

اور ان کے جملہ حقوق کی پاسداری کی جائے۔ بیان میں پشونخوا وطن کے سیاسی وجمہوری پارٹیوں اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان ریاستی مظالم کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھائیں بصورت دیگر ٹارگٹ کلنگ اور قتل وقتال کا یہ منظرہ ہر کسی کے ضلع اور گاؤں میں رونماء ہوسکتا ہے۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر غیر جمہور ی ہتکھنڈوں سے پشتون قوم اپنے قومی وجمہوری حوق سے قطعاً دستبردار نہیں ہوگی تاہم اس احمقانہ طرز عمل سے ملکی یکجہتی کو ناقابل تلافی نقصان ضرور پہنچ سکتا ہے جس کی ذمہ داری ریاستی حکمران ہوں گے۔

لہٰذا حکمران اور سیکورٹی ادارے عقل سلیم سے کام لیکر اپنے افعال کو آئینی وقانونی بنائیں۔ بیان میں غمزدہ خاندان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی ہے کہ اللہ پاک مرحوم رہنماء عارف وزیر کی درجات بلند کرے اورشہید کے خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں