99

ملک بھر میں کورونا وائرس کی مد میں دی جانے والی امداد سے صحافی قبیلہ محروم

ملک بھر میں کورونا وائرس کی مد میں دی جانے والی امداد سے صحافی قبیلہ محروم

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )کوٹ رادھا کشن ۔ پریس کلب کوٹ رادھا کشن کے سرپرست اعلیٰ مقصود احمد انجم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے۔ کہ کرونا وائرس نے جہاں دوسرے شعبوں کو متاثر کیا ہے۔ وہاں پر صحافتی اداروں کی کوئی مالی امداد نہیں کی گئی ۔ حالانکہ ان کے خاندان بھی ہیں

اور انکے مسائل و مشکلات بھی عام آدمی کی طرح ہیں انہیں بھی سرکاری مدد کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ صحافتی اداروں منسلک افراد کی بھی دادرسی کریں اور ان سے عملی تعاون کرکے انکو بھی مسائل و مشکلات سے نکالا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں