138

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان نے ایثار اور خدمت کی اعلی مثال قائم

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان نے ایثار اور خدمت کی اعلی مثال قائم

ایبٹ آباد(وقاص باکسر بیوروچیف)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان نے ایثار اور خدمت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے مستحق افراد ،بیواوں ،مزدوروں کی مدد کرنے ان کی دہلیز پر پہنچ گئے ،ہفتہ کے روز بارش اور سرد موسم کی پرواہ نہ کرتے ہو ئے

ڈگی محلہ ،اپر کنج ،کنج کیہال میں مستحق افراد کی مالی اعانت کی،مستحق افراد کی عزت نفس کو ملحوظ رکھتے ہوئے گارڈ اور چار دیواری کا بھی بھرم قائم رکھا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی ملک محبت اعوان کا کہنا تھا اس وقت دیہاڑی دار مزدور طبقہ مشکل اور کٹھن وقت سے گزر رہے ہیں




ایک جانب کورونا وائرس نے عوام کو خوفزدہ کر رکھا ہے مکمل لاک ڈاون نے غریب کی گزر بسر تنگ کردی ہے انہوں نے مخیر افراد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اللہ سے سرمایہ کاری کرنے کا ہے مخیر افراد بڑھ چڑھ کر اپنا حق ادا کریں اور مستحق افراد کو ان کا حق پہنچائیں،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ مستحق افراد کی خدمت کا ہے،




جھنگی ،میر پور ،بانڈہ جات میں بھی مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچیں گے،انہوں نے کہا کہ کورونا ایک خطرناک وباء کی شکل میں سامنے آئی ہے ،ایسے وقت میں ایک قوم بن کر اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے




انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں اور حکومتی ہدایات سے رو گردانی نہ کریں ہماری ذرا سی غفلت قیمتی انسانی جانوں کے خطرہ ثابت ہو گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں