ضلعی انتظامیہ کی غفلت قصور میں آٹا بحران پر قابو نا پایا جاسکا 195

ضلعی انتظامیہ کی غفلت قصور میں آٹا بحران پر قابو نا پایا جاسکا

ضلعی انتظامیہ کی غفلت قصور میں آٹا بحران پر قابو نا پایا جاسکا

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ضلعی انتظامیہ کی غفلت قصور میں آٹا بحران پر قابو نا پایا جاسکا کوٹے سے کم گندم کی پسائی سے عام آدمی کے لئے سستی روٹی کا حصول مشکل ھوگیا نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت بڑھا دی تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں جاری آٹا بحران شدت اختیار
کرتا جارہا ہے آٹے کے لئے بنائے گئے سیل پوائنٹس پر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رگئی ہیں چند روز قبل آٹے شہر بھر کے ہرسٹور اور دکان پر وافر مقدار میں موجود تھا کہ اچانک اسٹاک مافیا نے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اپنے پر پھیلائے اور آٹا غائب ہوگیا جب اس سلسلہ میں عوامی سروے کیا گیا تو مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے آٹے بحران کا ذمہ دار مقامی
انتظامیہ کوقراردیا ہے لوگوں کا کہنا ھے کہ اگر مل مالکان گندم کی مکمل پسائی کریں تو آٹا بحران ختم ھوسکتا ھے آٹے اور میدے کی قیمت بڑھنے سے نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت بڑھائی دی ھے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر آٹا بحران ختم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں