114

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور جائیکا (جاپان) کے تعاون سے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور جائیکا (جاپان) کے تعاون سے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) جائیکا (جاپان کی بین الاقوامی تعاون کی ایجنسی )اور قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد کے تعاون سے بلوچستان کے زرعی سائنسدانوں کے لئے چارروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔









تربیتی ورکشاپ کا مقصد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے زرعی افسران اور فیلڈ اسسٹنٹ کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس تربیتی ورکشاپ کے تحت بلوچستان کے 30زرعی افسران اور 50فیلڈ اسسٹنٹ کو چارروزہ زرعی تربیت فراہم کی جائے گی نیز تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کو لیکچرز ، دیئے گئے لیکچرز کا عملی مظاہرہ اور کھیتوں میں کئے جانے والے عملی اقدامات سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔




تربیتی ورکشاپ کے دوران شرکاء کو بین الاقوامی ادارہ جائیکاکی جانب سے ماڈل فارم کی تیاری کے لئے ضروری آلات بھی فراہم کئے جائیں گے۔تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جاپانی ماہرین نے شرکاء کو پراجیکٹ کی تفصیلات اور پراجیکٹ کی جانب سے شرکاء کا فراہم کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ جاپانی ماہرین نے بلوچستان سے آئے ہوئے




زرعی افسران کو بلوچستان کے ماحول سے مطابقت رکھتے ہوئے تجربات کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جائیکا کی چیف نمائندہ اور ٹیم لیڈر ڈاکٹر سوچی میٹ سو شیما نے شرکاء کو بتا یا کہ پاکستان نیز بلوچستان کے لوگوں کی زرعی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے




اس پراجیکٹ کو ترتیب دیا گیا ہے جس کے ذریعے بلوچستان کے کسان اپنی زرعی آمدن میں اضافہ ، تحفظ خوراک نیز اپنی دیگر عملی ضروریات حاصل کر سکیں گے۔ بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ آمدن کا بیشتر حصہ چونکہ زراعت پر مشتمل ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے ماحول سے مطابقت رکھتے ہوئے

نئی زرعی تکنیک پر عملدرآمد کیا جا ئے




ڈاکٹر محمد عظیم خان، چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے کہا کہ بلوچستان زراعت کو ترقی دے کر سے بلوچستان سے غربت کا خاتمہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا اولین مقصد ہے

۔ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد بھی زراعت میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ذرائع آمدن بڑھانا ، زرعی آمدن میں اضافہ اور بلوچستان میں خوراک کا تحفظ فراہم کرنا ہے۔ چیئر مین زرعی تحقیقاتی کونسل نے




جاپان کی بین الاقوامی ایجنسی (جائیکا) اور گورنمنٹ آف جاپان کا بھی پاکستان میں زرعی معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔محترم انعام الحق ، ڈائریکٹر جنرل (توسیع) بلوچستان نے بھی تربیتی ورکشاپ سے شرکاء کیا




اور زرعی تربیتی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور جاپان کی بین الاقوامی ایجنسی (جائیکا) کا بلوچستان میں زرعی تربیت میں معاونت اور زرعی خودکفالت کے حصول کی جانب عملی اقدامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں