133

پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے چائنہ ہر لحاظ سے مدد فراہم کر رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان ، چیئر مین ، پی اے آر سی

پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے چائنہ ہر لحاظ سے مدد فراہم کر رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان ، چیئر مین ، پی اے آر سی

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) چائنہ کے ایک وفد نے لی جن ،ڈپٹی ڈائریکٹر، ادارہ برائے تیل دار اجناس، چائنا کی قیادت میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، صدر دفاتر،اسلام آباد کا دورہ کیا۔ چائنہ کے وفد نے ڈاکٹرمحمد عظیم خان، چیئرمین ،پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، اسلام آباد سے ملاقات کی۔





چیئرمین پی اے آر سی نے پاکستان میں زراعت کے مختلف منصوبہ جات میں چائنہ کی مدد کو بہت سراہا۔ انہوں نے چائنہ کے وفد کو پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے بارے میں آگاہ کیا۔




انہوں نے کونسل کی پلانٹ سائنسز،قدرتی وسائل، حیوانیاتی علوم، زرعی اور سوشل سائنس کے شعبہ جات میں کارکردگی کے بارے میں بھی بتایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلی عہدیداران نے پاکستان میں زراعت کی مزید ترقی اور پیداوار میں بڑھوتی کے حوالے سے بات چیت کی۔




ڈاکٹرمحمد عظیم خان نے مزید کہا کہ سی پیک کا کردار زرعی ترقی کے حوالے سے بہت اہم ہے ۔ اجلاس کے دوران پاکستان میں معاشرتی ترقی کے متعلق سی پیک کے پراجیکٹس پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔




اجلاس کے دوران یہ بتایا گیا پاکستان میں موجود چین کے ماہرین کے گروپ نے دو ہفتوں کے مطالعہ اور پاکستان کے زمینی حقائق اور پاکستانی لوگوں کی ضروریات کو کو مدنظر رکھتے ہوئے




ابتدائی طور پر کل 27پراجیکٹ ترتیب دیئے ہیں جو کہ پاکستان میں معاشرتی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان پراجیکٹس کو مکمل نافذ العمل کیا جائے ۔



چائنیز وفد نے بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے پی اے آر سی کی ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔چائنیز وفد نے اجلاس کے دوران مزید بتا یا کہ سی پیک کے تحت چائنا مخلتف زرعی منصوبوں پر کام کرنے کا خواہشمند ہے تا کہ پاکستان میں




زراعت ایک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔سی پیک کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں پلانٹ سائنسز ، حیوانیاتی علوم، سوشل سائنسز نیز پولٹری کی صنعت میں تعاون کی ضرورت ہے۔ چائنیز وفد نے دونوں ممالک کے زراعت کے میدان میں کیے جانے والے اقدامات کے




حوالے سے بھی تعریفی کلمات ادا کیے۔ مزید برآں چینی وفد نے بتایا کہ چین قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے مختلف زرعی تحقیقی پراجیکٹس میں زرعی ترقی کے لئے پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے

اور این اے آر سی کے زرعی سائنسدانوں کو مختلف شعبہ جات میں ٹریننگ میں معاونت فراہم کرنا چاہتا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹرمحمد عظیم خان، چیئر مین ، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے




چائنیز وفد کے سربراہ کو پی اے آر سی کی شیلڈ بھی پیش کی۔چین کے وفد نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ایچ آر آئی، نگاب، ایل آر آر آئی اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا نیز پی اے آر سی کے زرعی ماہرین کی زرعی کاوشوں کا سراہا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں