148

انجمن تاجران لساں نواب کے زیر اہتمام قرآن پاک جلانے کے خلاف ریلی اور احتجاج

انجمن تاجران لساں نواب کے زیر اہتمام قرآن پاک جلانے کے خلاف ریلی اور احتجاج

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) قومی تحریک ضلع تناول اور انجمن تاجران لساں نواب کے زیر اہتمام قرآن پاک جلانے کے خلاف ریلی اور احتجاج تفصیلات کے مطابق لساں نواب بازار میں قومی تحریک ضلع تناول اور انجمن تاجران لساں نواب کے زیر اہتمام ایک عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا





ریلی مینار والی مسجد سے شروع ہوئی اور ویگن اڈہ میں پہنچے پر ایک بڑے اور شاندار عوامی اجتماع میں بدل گئی جس میں علاقہ تناول کے طول و عرض سےرکھنے والے لوگوں علماء کرام ، طلباء ، تاجروں ، صحافیوں ،اساتذہ ، وکلاء اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔




ریلی سے حضرت مولانا طالع محمد تنولی اعظمی صدر علماء ونگ قومی تحریک ضلع تناول ، پروفیسر عبد الرزاق عادل صدر ایجوکیشن ونگ قومی تحریک ، مصور اسلم خان تنولی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری لائر ونگ قومی تحریک ، مولانا انعام خان نے خصوصی خطاب کیا۔ نقابت کے




فرائض سردار تنولی چئیرمین قومی تحریک ضلع تناول نے سرانجام دیے مقررین نے اپنے خطاب میں ناروے میں قرآن پاک جلانے کے واقعہ کو اشتعال انگیز ، دل سوز اور افسوس ناک قرار دیا مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی برادری اور خصوصی طور پر ناروے کی




حکومت کو واضح الفاظ میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے دباؤ ڈالے اور آئندہ ایسے واقعات کے بھیانک نتائج سے بھی واضح طور پر آگاہ کرے ۔مقررین ہے کہا کہ مسلمانوں کی طرف سے کبھی بھی دوسرے مذاہب کی مقدس کتابوں کی بے حرمتی کا واقعہ پیش نہیں آیا مگر کلام حقیقت اور کلام الہٰی کی بے حرمتی کر کے مغرب نے ثابت کر دیا کہ اصل میں دہشت گرد اور بنیاد پرست وہ ہیں




اور ایسے واقعات کی بیخ کنی کے لئے مسلمان اپنے تن من دھن اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ ریلی میں تناول کی اہم شخصیات نے شرکت کی ان کے نام خورشید احمد خان تنولی ریٹائرڈ ایس پی چیئرمین مجلس عاملہ قومی تحریک ، شیرا فضل تنولی سابق ممبر ضلع کونسل ،




ملک شیرجنگ تنولی و سابق ممبر تحصیل کونسل ، محمد جاوید تنولی صدر قومی تحریک ضلع تناول ، اور قومی تحریک کے رہنماؤں ممبران نے شرکت کی۔لساں نواب کی صحافی برادری نے ریلی کی




بھر پور کوریج کی اور لساں نواب پولیس نے ریلی کے ساتھ حفاظتی فرائض سرانجام دیے ۔ریلی کی خاص بات ہر شعبہ زندگی اور خصوصی طور پر تاجر برادری کی بھر پور شرکت تھی ۔ مقررین کے خطاب کے بعد ریلی پرامن طور پر اپنے اختتام کو پہنچی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں