130

وادی کاغان اور اس کے مضافات میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری

وادی کاغان اور اس کے مضافات میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) وادی کاغان اور اس کے مضافات میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت بھی بڑھنے لگی شوگران سری پایہ ناران جھیل سیف الملوک بابو سر ٹاپ پر برف کا راج برف باری کے مسلسل جاری رہنے کے باعث علاقے کی تمام لنک رابطہ سڑکیں بند ہونا شروع ہو گی ہیں جبکے کے ناران شہر کا مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے




جبکے علاقے میں بسنے والے مقامی لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں ناران سے گلگت بابو جانے والی مین شاہراہ مکمل بند ہو گی ہے سردی میں شدت کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر راہ گئے ہیں




گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ قیمتی لکڑی جسے ایندھن کے طور پر جلایا جاتا ہے کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے جبکے محکمہ موسمییات کے مطابق مزید دو روز تک بارش و برف باری کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں