158

مانسہرہ میں اپنی تعیناتی کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور مجھے فخر ہے جمال زیب خان

مانسہرہ میں اپنی تعیناتی کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور مجھے فخر ہے جمال زیب خان

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)ضلعی ٹریفک انچارج جمال زیب خان نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے مانسہرہ میں اپنی تعیناتی کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور مجھے فخر ہے کہ میری پوری ٹیم نہایت جانفشانی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے ہزارہ کے دیگر اضلاع کی نسبت مانسہرہ میں ٹریفک کے مسائل زیادہ ہیں اسکی بہت ساری وجوہات ہیں




دیگر شہروں کی نسبت مانسہرہ کی جغرافیائی حیثیت مختلف ہے موٹر وے کے افتتاح کے بعد ٹریفک کے دباؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اسکے باوجود ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہےہیں انہوں نے کہا کہ تیس پینتیس سال پرانے روڈ بھی ٹریفک کی




روانی میں رکاوٹ کا باعث ثابت ہو رہے ہیں بعض جگہوں پر سڑکوں کے کھڈے بھرنے کے لیے ٹریفک اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی خدمات انجام دیں لیکن بارش کے بعد کھڈوں کی حالت سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے




سڑکوں کی خستہ حالی پر فوری توجہ کی ضرورت ہے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں کمسن ڈرائیوروں اور ون ویلنگ کے




خلاف پچھلے بیس دنوں کے دوران 279 پرچے رجسٹرڈ ہوے ہیں ڈی آ ئ جی ہزارہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ٹریفک پولیس اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے




ٹریفک قوانین کی پابندی ہر ذمہ دار شہری پر لازم ہے ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون اور نشے کا استعمال کسی بھی طور قابل معافی نہیں دائیں بائیں مڑنے والے ڈرائیور حضرات اشاروں کے استعمال کو یقینی بنائیں




اورایک ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں مانسہرہ ٹریفک پولیس کی عوام دوستی پالیسی سے ضلع بھر کے لوگ بھر پور استفادہ حاصل کر رہے ہیں عوام کو چاہئیے کہ وہ عوام دوست ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں