148

آزادکشمیر ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے سلطان محمود کامیاب

آزادکشمیر ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے سلطان محمود کامیاب
آزاد کشمیر (بنارس راجپوت نمائندہ آزاد کشمیر )آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میرپور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر سلطان محمود نے میدان مارلیا۔

ضمنی انتحاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ریٹرنگ آفیسر محمد ادریس بھٹی کے مطابق کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 59 ہزار 494 ہے جن میں 32490 مرد اور 27004 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے سردارعامر کامیاب

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے سردارعامر کامیاب

ضمنی انتخاب کیلئے 119 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے جن میں سے 61 انتہائی حساس اور 50 حساس قرار دیے گئے۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اور مسلم لیگ (ن) کے چوہدری صہیب سعید کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود 18 ہزار 79 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری صہیب سعید 13 ہزار 780 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

یاد رہے کہ میرپور حلقہ ایل اے تھری کی سیٹ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید کو سپریم کورٹ کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام پر نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

سیٹ خالی ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے ان کے بیٹے صہیب سعید کو ٹکٹ دیا تھا۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے اورراجہ فاروق حیدر وزیراعظم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں