71

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مردان کا مختلف بازاروں کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مردان کا مختلف بازاروں کا معائنہ

مردان (نمائندہ مردان) اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مردان کا مختلف بازاروں کا معائنہ ،سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کو وارننگ جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو مردان گوہر علی نے نہر چوک ،کچہ سڑک ،پارہوتی و دیگر تجارتی مراکز کا معائنہ کیا جہاں پر موجود اشیاء خور و نوش کی قیمتیں چیک کئے




اور سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کو سختی سے وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہریوں کیلئے سرکاری کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے کا نفاذ اولین ترجیحات کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی




۔انہوں نے کہا کہ بازاروں کا معائنہ روزانہ کی بنیادوں پر ہوگا ۔اور چیک اینڈ بیلنس پر بھر پور توجہ دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تاجر شہریوں کو سرکاری نرخ نامے پر اشیاء خور ونوش کی فراہمی یقینی بنائے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں