200

سی ڈی اے کشمیر ہائی وے پر روڈ لائیٹس کی بحالی،تزین و آرائش اور مرمت کا کام شروع

سی ڈی اے کشمیر ہائی وے پر روڈ لائیٹس کی بحالی،تزین و آرائش اور مرمت کا کام شروع

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) سی ڈی اے کشمیر ہائی وے پر روڈ لائیٹس کی بحالی،تزین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اخبارات میں ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کشمیر ہائی وے پر روڈ لائٹوں کی تعمیر و مرمت کا کام سی ڈی اے کی طرف سے شروع کیے گئے




منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت مختلف روڈوں پر نصب لائٹوں کو فنکشنل کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کی بالخصوص رات کے اوقات میں سڑکوں پر سفر محفوظ بنایا جا سکے۔ اس منصوبے کے تحت ٹی ایف (TF) کمپلیکس سے لیکر سیکٹر G-12 کشمیر ہائی وے پر ضرور ت کے




مطابق نئے لائٹ پولز کی تنصیب کے علاوہ ساری کیبلنگ نیٹ ورک کی مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ لائٹ پولز کو بھی فعال بنایا جائے گا۔ واضع رہے کہ کشمیر ہائی وے پر روڈ لائٹیس کافی عرصے سے خراب تھیں جس کی وجہ سے جہاں اس سڑک پر آمدورفت میں پریشانی آرہی تھی




وہاں شہر کے اس حصے میں روڈ لائٹیس کے خراب ہونے کے باعث اکثر اندھیرا رہتا تھا۔ مزید برآں شہریوں کی طرف سے بھی ان روڈ لائیٹس کی فوری مرمت و بحالی کی بھی درخواستیں موصول ہو رہی تھیں۔ان مسائل کے تدارک کے لیے سی ڈی اے کو ذمہ داری سونپی گئی




کہ وہ فوری طور پر روڈ لائیٹس کی بحالی و مرمت کے کام کو شروع کرے۔اس سلسلے میں مطلوبہ فنڈ مہیا کرنے اور قواعد و ضوابط مکمل کرنے کے بعد کشمیر ہائی وے پر روڈ لائیٹس کی بحالی کے کام کے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے




ہیں جبکہ دوسری اہم شاہراؤں پر روڈ لائیٹس کی بحالی و مرمت کے کام کے لیے قواعد و ضوابط مکمل کیے جا رہے ہیں جس کے بعد ان کاموں کے ٹینڈرز جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں