81

سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کی مولانا فضل الرحمان کی زخمی حالت میں گرفتاری کی تصویر وائرل

سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کی مولانا فضل الرحمان کی زخمی حالت میں گرفتاری کی تصویر وائرل

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کی مولانا فضل الرحمان کی زخمی حالت میں گرفتاری کی تصویر وائرل ہو گئی,ترنول پولیس نے پوسٹ کی تردید کرتے ہوئے نامعلوم شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے سائبر کرائم سیل سے رابطہ کر لیا

.تفصیلات کے مطابق چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ترنول پولیس کے اے ایس آئی محمد اسحاق کی مولانا فضل الرحمان کی زخمی حالت میں گرفتاری ظاہر کی جا رہی ہے.اس سلسلے میں جب اے ایس آئی محمد اسحاق سے رابطہ کیا گیا

تو انکا کہنا تھا کہ میرا اس پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں یہ کسی نامعلوم شخص نے ایڈیٹ شدہ تصویر لگائی ہے,جو کہ قانونی جرم ھےیہ جو تصویر ہے وہ ایک ملزم مولوی خلیق الرحمان کی ہے

جسے مقدمہ نمبر 393/19میں سیکٹر جی پندرہ سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا,محمد اسحاق اے ایس آئی نے میڈیا کو بتایا کہ اس شخص کے خلاف سائبر کرائم کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی. پولیس نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ ایسی پوسٹ کو شئیر نہ کیا جائے.









اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں