168

کوٹ رادھاکشن شہر کے تاجروں اور دوکانداروں نے آئے روز خوردونوش اشیاءکی قیمتیں بڑھانا شروع

کوٹ رادھاکشن شہر کے تاجروں اور دوکانداروں نے آئے روز خوردونوش اشیاءکی قیمتیں بڑھانا شروع

قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ) کوٹ رادھاکشن شہر کے تاجروں اور دوکانداروں نے آئے روز خوردونوش اشیاءکی قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق دوکانداروں اور تاجروں کی تنظیم کے فیصلوں کے مطابق آئے روز خوردو نوش اشیاءکی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں مقامی انتظامیہ کی




خاموشی بتاتی ہے کہ دال میں کچھ نہ کچھ کالا ہے ورنہ ایسا ہو نہیں سکتا ۔دوسرا یہ کہ ملاوٹ کا دھندہ بھی عروج پر ہے اسپغول کے چھلکے میں سوجی یا چاولوں کا نکو ملایا جاتا ہے ۔ چائے کی پتی میں چنوں کے چھلکے کوٹ کر ملائے جاتے ہیں دودھ میں ملاوٹ عام ہے اسی طرح دوسری اشیاءمیں




ملاوٹ کی جا رہی ہے شہری پریشان ہیں کہ ایسے دوکانداروں اور تاجروں کی لگامیں کس طرح کھینچی جائیں کیونکہ ان تنظیموں کے عہدیداروں کے انتظامیہ سے گہرے تعلقات ہیں اور وہ سیاسی شخصیتوں کے خاص لوگ ہیں اس لیے ان کی پکڑ دھکڑ سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی قوت نہیں کر سکتی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں