142

سگریٹ پینے سے انسان کی عمر دس سال کم ہو جاتی ہے ڈاکٹر

سگریٹ پینے سے انسان کی عمر دس سال کم ہو جاتی ہے ڈاکٹر

قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ ) طبی ماہرین نے ہزاروں ڈاکٹروں پر 50سالہ تحقیق کے بعد نتیجہ اخذ کیا ہے کہ سگریٹ پینے سے انسان کی عمر دس سال کم ہو جاتی ہے۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق پچاس سال تک محیط ہے جس میں 34439افراد کا




مطالعاتی جائزہ لیا گیا۔اس تحقیق میں شامل افراد 1900ءاور1930ءکے درمیان پیدا ہوئے۔وہ سب ڈاکٹر تھے 1950ءمیں ان کی سگریٹ نوشی کی عادت کے




متعلق انہیں تفصیلی تحقیقی سوالنامے فراہم کےے گئے جن میں ان سے صحت ،بیماری ،عادات اور کئی دیگر سوالات کےے گئے۔تحقیق کرنے والوں نے اگلے پچاس سالوں کے دوران ان سے وقفے وقفے سے رابطہ کیااور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ ان کی عادتیں بدلی ہیں یا نہیں




۔انہوں نے سوالنامہ حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کے طبی کوائف حاصل کر کے تفصیلی تجزیہ اور تحقیق کی جس کے مطابق تین افراد اور ڈاکٹروں نے کبھی سگریٹ نہیں پی تھی۔سگریٹ پینے والوں کی نسبت اوسطاًدس سال زیادہ زندہ رہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں