141

کیپٹن عاصم ملک کی حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سےملاقات

کیپٹن عاصم ملک کی حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سےملاقات

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے اسلام آباد میں، بورڈ آف انوسٹیمنٹ کے چیئرمین زبیر گیلانی سے اسلام آباد میں،




پاکستان تحریکِ انصاف کے پاکستان میں راہنما اور سیف اللہ نیازی کے پولیٹیکل ایڈوائزر یاسر امتیاز اعوان ، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وسیم رامے اور نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے چیئرمین میاں عبدالوحید سے لاہور میں ملاقات کی، یہ ملاقاتیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے




وسیع تر مفاد کے لئے کی گئیں، عاصم ملک کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات انتہائی مفید رہی جس میں تحریک انصاف کے فروغ کے سلسلہ میں سیر حاصل گفتگو ہوئی جبکہ سیف اللہ نیازی نے PTI کے سلسلہ میں بیرون ملک ذمہ داریاں سوپنے کا عندیہ بھی دیا، بورڈ آف انوسٹیمنٹ کے چیئرمین زبیر گیلانی سے ملاقات کے دوران زبیر گیلانی نے




عاصم ملک کو پاکستان انوسٹیمنٹ لانے کا ٹاسک دیا اور اہم ذمہ داریاں تفویض کیں، چیف آرگنائزر PTI کے پولیٹیکل ایڈوائزر یاسر امتیاز اعوان سے پاکستان اور بیرون ملک PTI کے فروغ کے بارے بات ہوئی اور گفت و شنید کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مشورے دیے گئے،




نیشنل پیس اینڈجسٹس کے چیئرمین میاں عبدالوحید نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے عاصم ملک کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کا جیف ایڈمنسٹریٹر برائے متحدہ عرب عمارات مقرر کردیا۔ میاں عبدالوحید نے تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا ٹاسک عاصم ملک کو دیا۔متذکرہ ملاقاتوں کے بارے میں کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی




کامیاب رہا اور ان کی ملاقاتیں اعلیٰ حکام سے بھی ہوئی ہیں جنہوں نے انہیں مختلف ذمہ داریاں سونپی ہیں، عاصم ملک کا کہنا ہے کہ وہ بھاری انوسٹیمنٹ لے کر پاکستان جائیں گے جبکہ او پی سی PTI اور نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے لئے کام کریں گے ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور اس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں