185

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر شہداء کی قبروں پرحاضری اور فاتحہ خوانی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر شہداء کی قبروں پرحاضری اور فاتحہ خوانی

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات ایڈیشنل ایس۔پی ہیڈ۔کواٹرز مختیار احمد اور ڈی۔ایس۔پی سرکل ہیڈکواٹر بشیر احمد کی شہداء کی قبروں پرحاضری اور فاتحہ خوانی۔۔۔




تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل ایس۔پی ہیڈ۔کواٹرز مختیار احمد اورڈی۔ایس۔پی سرکل ہیڈ۔کواٹرز بشیر احمد ، ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی عاصم بخاری اور ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر دوست محمد خان کے ہمراہ شہداء مانسہرہ پولیس کے افسران اور جوانوں کی قبروں پر حاضری دی اور انکی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائ۔اور تمام شہداء کےدرجات کی بلندی کے لئیے خصوصی دعائیں کی۔




ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ شہداء پولیس قوم کے ہیرو ہیں کیونکہ ان تمام شہداء نے اپنے کل کو ہمارے آج کےلئیے قربان کر کے شہادت کے اعلی رتبےپر فائز ہوۓ ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی مانسہرہ پولیس نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئیے کسی قسم کی قربانیاں دینے سے گریز نہیں کیا اور آئیندہ بھی کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں