171

اسلام کی سربلندی کے لئے مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گی

اسلام کی سربلندی کے لئے مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گی

ترنول(رپورٹ: محمد اسحاق عباسی )اطاعت الہی وا وطاعت رسول ﷺکامیابی و فلاح کا راستہ ہے،قرآن و سنت کا پرچم تھامے اسلام کی سربلندی کے لئے مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گی،علامہ احسان الہی ظہیر شہید کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنا ر کریں گے،قوم کا ہر نوجوان نمازی بن جائے
تو معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے،دین اسلام سے دوری نے ہم کو مشکلات سے دوچار کیا،سود کا لین دین کرنے والی قومیں معاشی بحرانوں سے دوچار ہوتی ہیں،صوفی عبدالجلیل کی دین اسلام کی لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے،




دعوت قرآن و حدیث کانفرنس سے مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ سید سبطین شاہ نقوی سمیت دیگر مقررین کا خطاب،تفصیلات کے مطابق مرکزی جمیعت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان
”دعوت قرآن و حدیث کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ سید سبطین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ نماز دین اسلام کا بنیادی رکن ہے جس کے بغیر دنیا و آخرت کی کامیابی ناممکن ہے




قوم کا نوجوان نماز کی پابندی کے ذریعے اپنی زندگی کو کامیابی سے ہم کنار کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اسلام مخالف قوتیں فرقہ ورانہ تقسیم کے ذریعے امت مسلمہ کو شکست دینا چاہتی ہیں اطاعت الہی و اطاعت رسول ﷺ کو اختیار کرکے ہم فرقہ واریت کا خاتمہ کرسکتے ہیں مولانا محمد اکرم شاکر نے کہا کہ
موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے مرحوم صوفی عبدالجلیل کے صاحبزادے رشید مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مسجد کی تعمیر کے لئے میرے والد نے اپنی زندگی




وقف کی آج مجھے اپنے والد پر فخر ہے جن کی دین اسلام کے خدمات کے سب معتر ف ہیں اپنے کردار و عمل سے لوگ اپنا نام ہمیشہ روشن کرجاتے ہیں مرکزی جامع مسجد ابوبکر صدیق چک مظفر آباد میں منعقدہ عظیم الشان ”دعوت قرآن و حدیث کانفرنس“ سابق ناظم جمیعت اہلحدیث صوفی عبدالجلیل مرحوم کی یاد میں منعقد کی گئی
جس کی صدارت مرکزی جمیعت اہلحدیث تحصیل ٹیکسلا کے امیر مولانا محمد اکرم شاکر نے کی،بابو فضل الرحمن بٹ کی سرپرستی میں منعقدہ اس کانفرنس میں مرکزی جمیعت اہلحدیث ٹیکسلا کے راہنما سید عنایت اللہ شاہ بخاری،مولانا ارسلان،سید نور الحق شاہ،قاری شفیق الرحمن سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی کانفرنس کے




منتظم عبد البصیرمغل،امتیاز مغل،عبدالرقیب مغل،عبدالحسیب مغل،محمد بلال بٹ،محمد فیصل تھے کانفرنس میں راوالپنڈی اسلام آباد و گردو نواح سے افراد نے کثیر تعدا د میں شرکت کی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں