پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ملازمین کی جانب سے احتجاج اور مظاہرہ
پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی منطوری کے باوجود 10 ماہ سے نیا بجٹ 2018-19 جاری نہیں کیا گیاپی اے آر سی کے گذشتہ ایک سال میں ریٹائر ہونے والے ملازمین اپنی پنشن اور تمام بقایا جات سے محروم ،فنانس ڈویژن حکومت ِ پاکستان کا زرعی تحقیقاتی ادارے کو ملازمین کی تنخواہوںاور پنشن کی ادائیگی کے لیے بجٹ دینے سے انکار
پی اے آر سی کے ملازمین اور انتظامیہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ ملازمین کے مسائل کو ہر چینل پر نشر کریں اور اربابِ اختیار تک ان کی آواز کو پہنچائیں۔ تا کہ ملازمین میں بے چینی کی کیفیت ختم ہو سکے اور ملکی ادارے کو استحکام حاصل ہو سکے۔ مظاہرین سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی پارسا اور ایپارک کے اراکین ڈاکٹرطارق سلطان، جناب روشن زادہ،جناب طارق ظہور چوہان، عزیز اللہ شاہ، رانا مقصود، چوہدری اسلم گجر، امتیاز خان، سید ساجد نقوی، ڈاکٹر زاہدہ فاطمہ اور رائو شاہ جہان نے خطاب کیا اور حکومت پاکستان اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی بڑھائی گئی تنخواہوں کا بجٹ جلد جاری کیا جائے تا کہ ملازمین میں بے چینی کی فضا ختم ہو۔