نیشنل لائبریری آف پاکستان میں دوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد 270

نیشنل لائبریری آف پاکستان میں دوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

نیشنل لائبریری آف پاکستان میں دوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

دنیا بھر سے لائبریرین انفارمیشن سائنس سے متعلقہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر اس کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں کانفرنس کا آغاز 26 اپریل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی)نیشنل لائبریری آف پاکستان میں دوروزہ لائبریرینز کی کانفرنس کا انعقاد مورخہ 26 اور 27اپریل کو ہورہا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے لائبریرین انفارمیشن سائنس سے متعلقہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر اس کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں

اس کانفرنس کا آغاز 26 اپریل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔اور گیسٹ آف آنرز میں جناب سیکرٹری ارکائیوز اینڈ لائبریریز پنجاب ،جناب ڈاکٹر شاہد سرویا پرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی،ڈاکٹر خالد محمود ملک چیئرمین شعبہ لائبریری انفارمیشن مینجمنٹ یونیورسٹی آف دی پنجاب،ڈائریکٹر ایچ ۔ای۔سی پنجاب محمد آصف منیر ۔سید کاظم حسین چیف لائبریرین یونیورسٹی اف گجرات،ڈائریکٹر سید غیورحسین نیشنل لائبریری آف پاکستان، اشفاق حسین ہیڈ لائبریرین سپریم کورٹ اف پاکستان لاہور برانچ،ظہیر احمد ڈائریکڑ لائبریریز،نوشاد غنفرچیف لائبریرین بی۔زیڈ ۔یو۔قیصر عباس لمز یونیورسٹی،شیرافضل ملک چیف لائبریرین ای۔لائبریری راولپنڈی۔شامل ہوں گے۔




اس کانفرنس کا ایک خاص تھیم ہے جس میں لائبریری انفارمیشن سائنس کا ایک سافٹیور کوہا KOHA کے نام سے ہے جن جن ماہرین نے دُنیا میں اس سافٹیور پر کام کیا ہے وہ انٹرنیشنلی اور نیشنلی حصہ لے رہے ہیں اور اس دو دن کی کانفرنس میں ریسرچرز مقالہ جات پڑھیں گے اور لائبریری انفارمیشن سائنس میں جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان کے اندر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کومنعقد کرنے میں ڈائریکٹر نیشنل لائبریری اف پاکستان سید غیور حسین، شیرافضل خان۔ اور چیف لائبریرین ای ۔لائبریری راولپنڈی شیرافضل ملک کا کردار اہم ہے اس کانفرنس کا مقصد پاکستانی لائبریرین شپ میں جدید ٹیکنالوجی کو روشناس کرانا ہے تاکہ قارئین کا کتاب کو تلاش کرنے میں قیمتی وقت بچایا جا سکے۔اس کانفرنس میں نیوزی لینڈ سے KOHAسافٹوئر کے بانی Chris Cormacks اور ترکی سے Mengu yaziciogluجنہوں نے ترکی کے اندر 11پبلک لائبریریز کو خودکاری نظام سے منسلک کیا اور بنگلہ دیش سے نوراحمد انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈیفوڈل،فرانس سے سونیا بوئس ۔امریکہ سے جارج ایچ ویلیم،انڈیا سے ڈاکٹر ایس روی کمار اپنے اپنے ریسریچ پییپرز پڑھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں