بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے اکثریت کو ختم کرنے کے لئے ہندوں کی آباد کاری کر رہا ہے 185

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے اکثریت کو ختم کرنے کے لئے ہندوں کی آباد کاری کر رہا ہے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے اکثریت کو ختم کرنے کے لئے ہندوں کی آباد کاری کر رہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں آبادکاری کے مسئلے کو چھڑنے کا بنیادی بھارتی مقصد کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو متاثر کرنا ہے۔مودی اور بھارت کے انتخابی مہم کا ایک بڑا حصہ کشمیر کے گیرد گھومتا ہے۔کشمیر میں بھارت ہندو اکثریت کا گھناؤنا کھیل کھیل رہا ہے

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی) سینٹر فار پیس ان ساوتھ ایشیاء کے چیئر مین پروفیسر نذیر احمد شال نے نیشنل پریس کلب اسلا آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے اکثریت کو ختم کرنے کے لئے ہندوں کی آباد کاری کر رہا ہے۔حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں میڈیا نے جس موثر اور مثبت کردار کا مظاہرہ کیا، اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


بی جے پی بنیادی طور پر آر ایس ایس کی دوسری شکل ہے۔مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لئے بھارت قانونی اور جبری حربے استعمال کر رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں آبادکاری کے مسئلے کو چھڑنے کا بنیادی بھارتی مقصد کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو متاثر کرنا ہے۔مودی اور بھارت کے انتخابی مہم کا ایک بڑا حصہ کشمیر کے گیرد گھومتا ہے۔کشمیر میں بھارت ہندو اکثریت کا گھناؤنا کھیل کھیل رہا ہے۔

بھارت کی آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔آر ایس ایس بھارت کو ہندو سٹیٹ بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔بی جے پی کی حکومت کی جانب سے کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی گئی ہے۔35اے کی آئین کی شق کو اگر ختم کیا گیا تو باقی بہت کی شقیں خود بخود ختم ہو جائیں گی۔پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایک اہم رکن ہے۔پاکستان مسئلہ کشمیر کے لئے ایک موثر آواز بنے۔

کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش بی جے پی کی اولین ترجیع اور انتخابی نعرہ ہے۔آج بھارت میں انتخابی مہم کا نعرہ ”آزادی مکت کشمیر ” ہے۔35اے کی شق آئین میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے شامل کی گئی تھی۔بی جے پی کی جانب سے ہندووں کو کشمیر میں زمین الاٹ کرنے کا لالچ دیا جا رہا ہے۔موجودہ آئیں کے مطابق کشمیر میں باہر کے کسی شخص کو زمین الاٹ نہیں کی جا سکتی۔اسوقت بھارت میں دہست گرد تنظیم آر ایس ایس کی حکومت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں