135

سویابین کی فصل پاکستان کی زراعت کے شعبے میں خاص اہمیت رکھتی ہے

سویابین کی فصل پاکستان کی زراعت کے شعبے میں خاص اہمیت رکھتی ہے

پی اے آر سی کی جانب سے سویابین سے بنی مصنوعات کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتامی سیشن منعقد کیا گیا

ڈاکٹر محمد ارشد، پراجیکٹ ڈائریکٹر (سویابین) نے شرکا کو سویابین سے متعلق ہونے والے تربیتی کورس کے بارے میں بتایا

اسلام آباد (فائزہ شاہ) پی اے آر سی نے پی ایس ڈی پی کے سویابین پراجیکٹ کی معاونت سے سویابین کی فصل اور اس سے بنائی جانے والی غذائی مصنوعات کو ملک بھر میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس بات کا اظہار این اے آر سی کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر غلام محمد علی نے این اے آر سی منعقدہ دو روزہ تربیتی کورس برائے سویابین اور اسکی غذائی مصنوعات کی اختتامی تقریب کے موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد ارشد، پراجیکٹ ڈائریکٹر (سویابین) نے شرکا کو سویابین سے متعلق ہونے والے تربیتی کورس کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ این اے آر سی کے آئل سیڈ پروگرام نے این آر ایس پی کی معاونت سے سویابین سے بنی مصنوعات جن میں سویا ملک، سویا حلوہ، سویا کباب، سویا آئس کریم، سویا سموسہ، سویا کسٹرڈ، سویا پکوڑہ اور سویا چاٹ شامل ہیں کے بارے میں شرکاء کو بریف کیا
اس تقریب کے
موقع پر ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ڈائریکٹر اے پی آئی،ڈائریکٹر اے ایس آئی اور دیگر ماہرین نے شرکت کی اور کونسل کی جانب سے سویابین کی فصل اور اس کی غذائی مصنوعات کے متعلق کیے گئے کام کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ پی اے آر سی کے زرعی سائنسدان اپنے تجربات سے مزید مصنوعات پیدا کریں تاکہ ملکی معیشت کو استحکام دیا جا سکے اور غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں