197

ضلع لورالائی میں امن و امان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں امن جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔

جرگہ میں ڈپٹی کمشنر لورالائی حبیب الرحمن کاکڑ، ایم این اے سردار اسرار خان ترین اور دیگر اعلی افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)4 مارچ جرگہ کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی کی زیر صدارت ضلع لورالائی میں امن وامان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں امن جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی حبیب الرحمن کاکڑ ،ایم این اے لورالائی سردار اسرار خان ترین، کمانڈنٹ سیکٹر نارتھ بریگیڈئیر لیاقت علی، کمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹس عامر مختیار، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر برکت حسین کھوسہ، سابق گورنر سردار گل محمد خان جوگیزئی، ضلعی صدر اے این پی بسم اللہ لونی، سابق ایم این اے مولانا امیر زمان، سابق صوبائی وزیر عبیداللہ جان بابت، سابق صوبائی وزیر مولانا فیض اللہ ، قبائلی معتبرین سردار معصوم خان ترین ،وائس چیئرمین احمد جان ناصر، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل شمس حمزہ زئی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت اللہ جلالزئی اور دیگر پارٹی رہنما، قبائلی عمائدین اور سرکاری آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی. جرگہ میں موجودہ حالات اور امن وامان کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اور ہر ایک نے اپنی رائے کا اظہار کیا کمشنر ژوب ڈویژن بشیر احمد خان بازئی، ایم این اے سردار اسرار ترین، کمانڈنٹ سیکٹر نارتھ بریگیڈئیر لیاقت علی، کمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹس عامر مختیار اور قبائلی معتبرین نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے امن وامان کا قیام ریاست کی ذمہ داری ہے جس کے قیام کیلئے ہمارے فورسز نے قربانیاں دی ہیں حالیہ واقعات دہشت گردی کا تسلسل ہے عوام اور فورسز کے درمیان فاصلے پیدا کر کے ہماری بے اتفاقی سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے. دشمن کے عزائم کو نا کام کرنے کیلئے آپس میں اتفاق کی ضرورت ہے لورالائی ترقی پر گامزن ہے یہاں معدنی ذخائر موجود ہے یہاں کے عوام کو دہشت گردوں کے سہارے پر نہیں چھوڑیں گے، گزشتہ مہینے لورالائی کینٹ اور ڈی آئی جی آفس پر ہونے والے حملوں میں فورسز نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دشمن کے عزائم کو نا کام بنایا لورالائی کینٹ میں بڑی تعداد مین طلباء بھی رہائش پذیر ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے لیکر قدرتی آفات تک اور بارڈر پر بھی ہمارے فورسز کے جوان دن رات اپنی ملک کی حفاظت اور عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں جرگے میں تمام شرکاء نے فورسز سے تعاون کرنے اور کسی بھی مشکوک شخص یا چیز دیکھنے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دینے اور اس حوالے سے اپنے کارکنوں کو بھی سمجھانے کی رائے دی گئی ہے ،جرگہ میں مولانا امیر زمان، بسم اللہ لونی، مولانا واسع کاکڑ، نعمت اللہ جلالزئی، سابق صوبائی وزیر عبید اللہ جان بابت، سردار معصوم خان ترین سردار اشرف خان کاکڑ و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا کمانڈنٹ عامر مختیار نےکہا ہر فورم پر عوام کےساتھ اپنا تعاون جاری رکھنگے عوام ہماری جان ہے اگر عوام ہے تو فورسیسز ہے ہم اس ملک کےخدمت اور عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھ کرکرتےہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں