181

ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل پٹن اورنگزیب خان نے تھانہ دوبیر اور پولیس چیک پوسٹ چکئی کادورہ کیا

ایبٹ أباد (وقاص باکسر سے) ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل پٹن اورنگزیب خان نے تھانہ دوبیر اور پولیس چیک پوسٹ چکئی کادورہ کیا۔۔۔


تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 28 فروری 2019 کو ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل پٹن اورنگزیب خان نے تھانہ دوبیر اور پولیس چیک پوسٹ چکئ کا دورہ کیا SHO تھانہ دوبیر شکیل خان معہ پولیس نفری کو ہدایت دی کہ اپنے تھانہ کے حدود میں حساس

مقامات،سکولز،ہسپتال،ہائیڈرو پاور پراجیکٹ وغیرہ کی سیکیورٹی کو وقتا فوقتا خود چیکنگ کو یقینی بنائے اسی طرح انچارج پولیس چیک پوسٹ سید احمد خان ASI کو ہدایت کی کہ انٹری پوئنٹ پر جس قسم کی گاڑیاں داخل،خارج ہوگی ان کی مکمل چیک آپ اور انٹری کو یقینی بنائے،ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت قابل برداشت نہیں کی جائے گی تمام پولیس نوجوان اپنی اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دے۔ تاکہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں