282

کوئٹہ میں پشتون کلچرل شو کے انعقاد کا اعلان کیا گیا جلات خان نے پشتون کلچر کو ملک کے کونے کونے میں پھیلانے کا عزم کیا

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)سیاسی و سماجی رہنما جلات خان زادران نے کوئٹہ کے عوام کو خوشخبر ی سنادی بلوچستان کے دل کوئٹہ میں پشتون کلچرل شوکے انعقادکااعلان،جلات خان زادران نے پشتون کلچر کو ملک کے کونے کونے میں پھیلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے

تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی رہنما جلات خان زادران نےکوئٹہ میں پشتون کلچرشو کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جلد ہی ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا اس موقع پر جلات خان زادران نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پشتون کلچرل شوکو کافی پذیرائی حاصل ہورہی ہے وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ میلےمیں بھی خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا معروف گلوکارہ زرسانگہ کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے فنکار نیبلہ ودود کائنات ودود اور عاصمہ اخلاص نے بھی لوگوں سے خوب داد حاصل کی اس کے علاوہ عاصمہ اخلاص نے اپنی شاعری کے ذریعے ثقافتی میلے کو چار چاند لگا دیے

جلات خان زادران نے ایونٹ کے آرگنائزر ذیشان خٹک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت پشتون کلچر کے فروغ کا بیڑہ اٹھایا اوراسلام آبادمیں قابل تعریف پروگرام منعقد کرایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ لوک فنکاروں اور اس طرح کے فیملی شوزکی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے توملک کو بہترین فنکار میسرآسکتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کےفیملی شوز لوگوں کی مصروف زندگی میں تفریح کا آسان ذریعہ ثابت ہوتے ہیں

جلات خان زادران نے کہا کہ پشتون کلچر پاکستانی ثقافت کے گلدستے کا ایک خوبصورت پھول ہے پاکستان کے ہرکونے کے عوام پشتون عوام اور پشتون ثقافت کوقدرکی نگا ہ سے دیکھتے ہیں کوئٹہ میں کامیا ب ایونٹ کے انعقاد سے بلوچستان میں پشتون عوام کے دلوں میں گھرکرنے کی کوشش کرینگے، بلوچستان کے متعدد علاقوں میں عوام کی تفریح کیلئے پروگرامز کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہیں ایسے میں کوئٹہ میں پشتون کلچرل شوسے بلوچستان میں عوام کیلئے ثقافت اور دلچسپی کاسامان پیداکریںگے انہوں نے مزید کہا کہ پشتون عوام میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے نوجوان فنکار ملکی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں کلچرل شوکے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ منظرعام پر لانے کی کوشش کریںگے ضرورت اس امر کی ہے کہ ثقافتوں کے فروغ کیلئے صوبائی حکومتیں بھی بڑھ چڑھ کر اقدامات کریں سندھ میں اجرک ڈے منایا جاتا ہے جس سے سندھ کی ثقافت کو تقویت ملتی ہے ایسے میں پشتون عوام کیلئے بھی ایک قومی دن کا انعقاد ہونا چاہیے جس سے پشتون ثقافت اور پشتون عوام کی زندہ دلی پاکستان بھرمیں لوگوں کے سامنے آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں