ایم کیوایم اور تحریک انصاف میں حکومت سازی کا معاہدہ طے پاگیا 101

ایم کیوایم اور تحریک انصاف میں حکومت سازی کا معاہدہ طے پاگیا

ایم کیوایم اور تحریک انصاف میں حکومت سازی کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے مطابق ایم کیوایم اور پی ٹی آئی میں معاملات طے پاگئے ہیں۔
عام انتخابات میں اکثریت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے ایم کیوایم نے جہانگیر ترین کی جانب سے حکومت میں شمولیت کی دعوت پر عمران خان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیوایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچا جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل بھی وفد کے ہمراہ کراچی سے روانہ ہوئے تھے۔

ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول، عامر خان، کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری شامل ہیں، وفد نے عمران خان سے ملاقات سے پہلے جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں عارف علوی اور عمران اسماعیل بھی شریک تھے جب کہ اس دوران متحدہ رہنماؤں نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں کراچی پیکیج پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی مانگی ہےجس میں پانی، انفرااسٹرکچر، صفائی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر عوامی مسائل کاحل شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم نے پی ٹی آئی سے کراچی میں اپنے دفاتر کو کھلوانے کی یقین دہانی مانگی ہے جب کہ سندھ اسمبلی میں لیڈرآف اپوزیشن اور گرینڈاپوزیشن الائنس بنان کے لیے بھی تعاون کا کہا گیا ہے۔

ایم کیوایم نے تحریک انصاف سے کراچی سے متعلق ہر قسم کے امور میں اعتماد میں لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

جہانگیر ترین ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات کے بعد انہیں لے کر بنی گالہ پہنچ گئے جہاں چیئرمین تحریک انصاف سے متحدہ کے رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کا وفد اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے گا اور انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں