گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفی دے دیا 94

گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفی دے دیا

گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفی دے دیا

گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

محمد زبیر نے جیو نیوز کو مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفی منظوری کے لیے صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ گورنر سندھ نے عام انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ اور دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونا بھی گورنر سندھ کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔

واضح رہےکہ عام انتخابات میں اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کی تیاری کررہی ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے چاروں صوبوں کے گورنرز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں