کراچی کے ضلع غربی نے کسی سیاسی جماعت کو ناراض نہیں کیا 138

کراچی کے ضلع غربی نے کسی سیاسی جماعت کو ناراض نہیں کیا

کراچی کے ضلع غربی نے کسی سیاسی جماعت کو ناراض نہیں کیا

کراچی: معاشی حب کراچی سمیت ملک کے بیشتر حلقوں کے الیکشن نتائج سامنے آچکے ہیں۔

وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو شکست دینے والی تحریک انصاف نے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو ہرا دیا اور مجموعی طور پر کراچی سے 13 نشستیں جیتیں۔

تحریک انصاف نے شہر سے نہ صرف سب سے زیادہ نشستیں جیتیں بلکہ ایم کیو ایم کو عزیزآباد اور پیپلزپارٹی کو لیاری جیسے سیاسی قلعوں سے بھی محروم کردیا۔

لیکن کراچی کا ایک حلقہ ضلع غربی ایسا بھی ہے، جس نے کسی سیاسی جماعت کو ناراض نہیں کیا۔

ضلع غربی پانچ حلقوں این اے 248 ،این اے 249، این اے 250، این اے 251 اور این اے 252 پر مشتمل ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ

ضلع غربی سے ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

ایم کیو ایم نے جن نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ان میں این اے 251، پی ایس 117، پی ایس 118 اور پی ایس 121 شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف

پی ٹی آئی اس حلقے سے قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں لے اڑی۔

پی ٹی آئی نے جن نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ان میں این اے 249، این اے 250، این اے 252، پی ایس 113، پی ایس 116، پی ایس 103 اور پی ایس 122 شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی

پیپلزپارٹی ضلع غربی میں ایک قومی اور 2 صوبائی نشست جیت سکی۔

پیپلز پارٹی نے جن نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ان میں این اے 248، پی ایس 112 اور پی ایس 104 شامل ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان

جبکہ تحریک لبیک بھی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پی ایس 115 پر کامیابی حاصل کرسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں