این اے 60 انتخاب ملتوی کرنے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 99

این اے 60 انتخاب ملتوی کرنے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

این اے 60 انتخاب ملتوی کرنے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخاب ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

شیخ رشید کی درخواست پر سپریم کور ٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ سہ پہر 3 بجے سماعت کرے گا۔

شیخ رشید بھی پیروی کے لیے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے، درخواست گزار نے سماعت اسلام آباد کے بجائے لاہور میں لگائے جانے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے تو درخواست کی تھی کیس یہاں لگا دیں لیکن ہمارا کیس لاہور میں لگا دیا گیا ہے، ہمیں ابھی بتایا گیا ہے کہ سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاہور جارہے ہیں، پولنگ ایجنٹ حلقے میں اپنی تیاری جاری رکھیں۔

یاد رہے کہ حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس عمر قید کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں انتخاب ملتوی کردیا تھا جسے شیخ رشید نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا اور ساتھ ہی انہوں نے سپریم کورٹ میں بھی درخواست جمع کرائی۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مجاہد مستقیم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں