عام انتخابات: 3 لاکھ 71 ہزارفوجی اور ساڑھے 4 لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہونگے 84

عام انتخابات: 3 لاکھ 71 ہزارفوجی اور ساڑھے 4 لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہونگے

عام انتخابات: 3 لاکھ 71 ہزارفوجی اور ساڑھے 4 لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہونگے

اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے فوج کے 3 لاکھ 71 ہزار اور پولیس کے 4 لاکھ 49 ہزار 465 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر 2،2 فوجی جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں میں سے پنجاب اور اسلام آباد میں 2 لاکھ 2100 اور سندھ میں ایک لاکھ 599 اہلکار تعینات کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 87 ہزار 269 اور بلوچستان میں 59 ہزار 497 پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

16 لاکھ انتخابی عملہ ڈیوٹی دے گا

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 16 لاکھ کے قریب انتخابی عملہ خدمات سر انجام دے گا جن میں سے 85 ہزار 307 پریزائیڈنگ افسران ڈیوٹی دیں گے جب کہ 5 لاکھ 10 ہزار 356 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران 25 جولائی کو ڈیوٹی انجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 48 ہزار 610 پریزائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 81 ہزار 62 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران جب کہ ایک لاکھ 40 ہزار 534 پولنگ افسر تعینات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 17 ہزار 747 پریذائیڈنگ افسر، ایک لاکھ 22 ہزار 204 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 61 ہزار 102 پولنگ افسر ڈیوٹی دیں گے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں 14 ہزار 530 پریزائیڈنگ افسر، 83 ہزار 692 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 41 ہزار 846 پولنگ افسر خدمات انجام دیں گے۔

اسی طرح بلوچستان میں 4 ہزار 420 پریزائیڈنگ افسر، 23 ہزار 398 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 11 ہزار 699 پولنگ افسر تعینات ہوں گے۔

2 ہزار سے زائد ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات ہوں گے

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 131 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے 272 ریٹرننگ افسر اور 600 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ہوں گے جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 577 ریٹرننگ افسر اور ایک ہزار 140 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیے جارہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایاکہ ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 720 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں