نجم سیٹھی کی زیرصدارت پی سی بی کا سالانہ اجلاس، اہم فیصلوں کی توثیق کا امکان 137

نجم سیٹھی کی زیرصدارت پی سی بی کا سالانہ اجلاس، اہم فیصلوں کی توثیق کا امکان

نجم سیٹھی کی زیرصدارت پی سی بی کا سالانہ اجلاس، اہم فیصلوں کی توثیق کا امکان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی زیرصدارات بورڈ کا سالانہ اجلاس جاری ہے۔

پی سی بی ہیڈکوارٹر میں جاری اجلاس میں ملک بھر سے ڈسٹرکٹس اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندے شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران بجٹ کی منظوری اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جب کہ قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا اور جنرل کونسل سے گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے الحاق کی منظوری لی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی بڑا کامیاب قدم رہا، ٹارگٹ آسان نہ تھا تاہم میں نے اور میری ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکا کا پاکستان آنا ایک بہت بڑا قدم تھا، پی ایس ایل اور ورلڈ الیون کے دورے سے انٹرنیشنل کمیونٹی کا اعتماد بڑھا ہے۔

چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کھیل سکتے ہیں، کھلا سکتے ہیں اور اب اس کو مزید آگے بڑھانا ہے، سیاسی حالات بدل رہے ہیں اللہ کرے ملک میں استحکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں