پاکستان کا پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف 131

پاکستان کا پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف

پاکستان کا پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف

بلاوایو: پاکستان نے زمبابوے کو 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی اور 113 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 60، آصف علی 46، بابر اعظم 30 اور شعیب ملک 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق 128 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے بھی لگائے۔

زمبابوے کی جانب سے چھتارا اور تری پانو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیمیں رواں سال ایک بھی ون ڈے میچ نہیں جیت سکیں جب کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری مرتبہ 0-5 سے شکست کا بھی سامنا رہا۔

قومی اسکواڈ فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں