ڈیموں کی تعمیر کی فنڈنگ کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف 174

ڈیموں کی تعمیر کی فنڈنگ کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف

ڈیموں کی تعمیر کی فنڈنگ کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف

چیف جسٹس پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کرنے کا حکم دیا اور اس کے لیے اپنی طرف سے 10 لاکھ روپے عطیہ بھی کیے۔

سپریم کورٹ کے قائم کردہ فنڈز میں چیف جسٹس پاکستان نے شہریوں سے فنڈز دینے کی اپیل کی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے ملازمین نے ڈیموں کے لیے تنخواہیں دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایس ایم ایس فنڈنگ

سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس کا آسان طریقہ کار بھی متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکاؤنٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں انتہائی سادہ طریقہ کار بتایا گیا ہے جس کے تحت میسج میں ’ڈیم‘ لکھیں اور ’8000‘ پر بھیج دیں۔

میسج بھیجنے کے کچھ دیر بعد آپ کو تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں