سال کے دوسرے جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ آج کیا گیا 83

سال کے دوسرے جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ آج کیا گیا

سال کے دوسرے جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ آج کیا گیا

کراچی: رواں برس کے دوسرے جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ آج کیا گیا، تاہم پاکستان میں سورج گرہن نہیں دیکھا گیا۔

جزوی سورج گرہن آسٹریلیا کے جنوب مشرقی ساحل، تسمانیہ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، انٹارکٹیکا، بحراوقیانوس اور بحرہند میں دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر48 منٹ پر شروع ہوا، جس کا اختتام 9 بجکر 14 منٹ پر ہوا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں برس کا تیسرا سورج گرہن آئندہ ماہ 11 اگست بروز ہفتہ کو ہوگا، تاہم پاکستان میں یہ سورج گرہن بھی نہیں دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین کے مطابق جزوی سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند، زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے اور سورج کو جزوی طور پر ڈھانپ لیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں