شیخ رشید کا انتخابی مہم کیلئے تندور میں روٹی لگانے کا ’عوامی انداز‘ 97

شیخ رشید کا انتخابی مہم کیلئے تندور میں روٹی لگانے کا ’عوامی انداز‘

شیخ رشید کا انتخابی مہم کیلئے تندور میں روٹی لگانے کا ’عوامی انداز

پاکستان میں الیکشن 2018 کی گہما گہمی عروج پر ہے اور امیدوار ووٹ لینے کے لیے انتخابی مہم کے دوران منفرد انداز اپنا رہے ہیں، ایسے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے تندور پر روٹیاں لگاکر عوام کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

راولپنڈی کے حلقوں این اے 60 اور 62 کے امیدوار شیخ رشید احمد نے انتخابی مہم کے لیے سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا۔

اس دوران جب وہ ایک تندور پر پہنچے تو ایک شخص نے سوال کیا کہ ‘آپ میرا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟’

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے جواب دیا، ’آپ روٹی لینے آئے ہیں، آج آپ کے لیے خود روٹی لگاؤں گا‘۔

جس کے بعد شیخ رشید نے اپنے اور ووٹرز کے لیے تندور میں روٹیاں لگائیں اور اس موقع کی ویڈیو بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔

شیخ رشید نے اپنے اس نرالے انداز کو ‘عوامی انداز’ قرار دیا اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عام لوگوں کے ساتھ ان ہی کی طرح رہنا ہمیشہ ہی پسند ہے‘۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں، جس کے لیے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی الیکشن مہم میں تیزی آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں