نگران وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 90

نگران وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

نگران وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: نگران وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنانسنگ کے خلاف ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، نگران وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی جب کہ اجلاس میں ایکشن پلان کی تفصیلات اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء کمیٹی نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنانسنگ کے خلاف ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ نگران وزیر خزانہ کو اے ایف ٹی ایف اجلاس میں اپنا مؤقف درست انداز میں پیش کرنے پر سراہا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا اور نگران وزیر خزانہ نے اقتصادی صورتحال پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کی گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اس کی بلیک لسٹ میں نہیں ہے جب کہ پاکستان کے نظام میں اسٹریٹیجک خامیاں ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی نظام میں 10 خامیوں کی نشاندہی کی ہے جو ٹاسک فورس کے معیار سے مطابقت نہیں رکھتا جب کہ پاکستانی وفد نے خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں