پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنا انتخابی منشور پیش کردیا 85

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنا انتخابی منشور پیش کردیا

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنا انتخابی منشور پیش کردیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی پارٹی کا منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنا اور افواج پاکستان کی مدد سے کراچی سمیت پورے ملک میں امن قائم کرنا ان کی جماعت کی بڑی کامیابیاں ہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت ملی تو بچیوں کی تعلیم کے لیئے ماہانہ وظیفے کا بجٹ 200 ارب تک لیکر جائیں گے جبکہ پاکستان بھر میں صحت کارڈز کا اجراء کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں اسپتالوں کی شکل بدل چکی ہے، پورے ملک میں اسپتالوں کا نظام بہتر کریں گے

اس موقع پر انہوں نے شہباز شریف کی ملک میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے الیکشن کے بعد تمام جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی بھی پیش کش کی۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابی معرکے میں سیاسی جماعتوں نے منشور پیش کیا تھا، کس جماعت نے 2013 کے انتخابی منشور پر عمل درآمد کیا، عوام کو دیکھنا چاہیے کہ کس نے اپنے منشور پر عمل کیا اور کس نے صرف اعلانات کیے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2013 میں امن امان اور لوڈشیڈنگ سب سےبڑا مسئلہ تھا، اور اس کی وجہ سے پورا ملک سراپا احتجاج تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، تین ہزار میگاواٹ بجلی سی پیک کے ذریعے آئی جبکہ ایل این جی کے منصوبوں کے ذریعے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نیلم جہلم منصوبے کو قابل عمل بنایا گیا، تربیلا فور سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی سمیت پورے ملک میں امن قائم کیا، جن لوگوں نے اپنےصوبوں میں ڈھیلے کا کام نہیں کیا اور منشورمیں بڑے بڑے نعرے لکھ دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں گے ان کو ایک ہزار روپے وظیفہ دیں گے جبکہ خواندگی کی شرح بڑھانے کے لیےپروگرام شروع کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں