تھرپارکر میں بچوں کی اموات: تحقیقاتی کمیشن نے کام شروع کردیا 108

تھرپارکر میں بچوں کی اموات: تحقیقاتی کمیشن نے کام شروع کردیا

تھرپارکر میں بچوں کی اموات: تحقیقاتی کمیشن نے کام شروع کردیا

تھرپارکر: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے تھر پارکر میں بچوں کی اموات کی تحقیقات کے لیے قائم کیا گیا کمیشن متاثرہ علاقے پہنچ گیا۔

آئی جی گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت سندھ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔

کمیشن آج تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا معائنہ کرے گا۔

کمیشن کے سربراہ ثناءاللہ عباسی کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات سے متعلق رپورٹ 10 روز میں مکمل کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرادی جائے گی، محکمہ صحت تھر میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں اور تقرر و تبادلوں کے بارے میں معلومات لی ہیں۔

ثناءاللہ عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کے دیگر اسپتالوں اور دیہی صحت مراکز کا بھی دورہ کریں گے اور پوری جانفشانی و دیانتداری کے ساتھ تحقیقات کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں