تحریک لبیک کے آصف جلالی این اے 81 سےالیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار 88

تحریک لبیک کے آصف جلالی این اے 81 سےالیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

تحریک لبیک کے آصف جلالی این اے 81 سےالیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

لاہور: ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 81 سے تحریک لبیک کے مولانا اشرف آصف جلالی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شہباز رضوی نے گوجرانوالہ کے حلقے این اے 81 سے مسلم لیگ (ن) کے کورنگ امیدوار عاطف فرید صابر کی اپیل پر سماعت کی۔

اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ مولانا اشرف آصف جلالی نے کاغذات نامزدگی میں ٹیکس ریٹرن کا ذکر نہیں کیا جب کہ انہوں نے ریٹرننگ افسر کو پاسپورٹ بھی جمع نہیں کرایا اور اپنے بیرون ملک دوروں سے بھی آگاہ نہیں کیا لہٰذا وہ آئین کے آرٹیکل 62،63 کی زد میں آتے ہیں اور الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

جسٹس شہباز رضوی نے عاطف فرید کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے آصف اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے آصف اشرف جلالی کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

واضح رہےکہ گوجرنوالہ کے حلقہ این اے 81 سے مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر دفاع خرم دستگیر کو کھڑا کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں