مسلم لیگ (ن) کا کل سے شہر قائد کراچی سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز 100

مسلم لیگ (ن) کا کل سے شہر قائد کراچی سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز

مسلم لیگ (ن) کا کل سے شہر قائد کراچی سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز

کراچی: مسلم لیگ (ن) کل کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس کے لیے پارٹی صدر شہباز شریف خصوصی طور پر شہرقائد آئیں گے۔

آج سے ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے تاہم (ن) لیگ کل کراچی سے مہم کا آغاز کرے گی اور شہباز شریف اپنے حلقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) سندھ کے مطابق پارٹی قائد شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جس کے دوران وہ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔

(ن) لیگ کے مطابق شہباز شریف تاجروں اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے حلقے این اے 249 اور لیاری کا بھی دورہ کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مفتاح اسماعیل کے حلقے این اے 244 کا بھی دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کردی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کریں گے جس کے لیے وہ کلر سیداں میں جلسہ کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی این اے 53 اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے جہاں آج کہوٹہ آمد سے قبل ناراض لیگی کارکنان نے احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ہم سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا، پنڈی کہوٹہ روڈ کو دو رویہ کرنے کا وعدہ وفا نہ ہوسکا جب کہ کہوٹہ اور کلر سیداں کی یونین کونسلز کو بجلی و گیس دینے کا وعدہ بھی پورا نہ ہوسکا۔

مظاہرین نے کہا کہ کہوٹہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان ہوا مگر ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی اسی طرح 100 کلو میٹر کی نئی سڑکیں بنانے والا اعلان بھی جھوٹا ثابت ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں