سابق صدر پرویز مشرف کے چترال کے این اے 1 سے کاغذات مسترد 110

سابق صدر پرویز مشرف کے چترال کے این اے 1 سے کاغذات مسترد

سابق صدر پرویز مشرف کے چترال کے این اے 1 سے کاغذات مسترد

چترال:سابق صدر پرویز مشرف کے حلقہ این اے ایک سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے این اے 1 چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں جہاں ریٹرننگ افسر محمد خان نے ان کے کاغذات مسترد کیے۔

اس کے علاوہ کراچی کے حلقہ این اے 247 سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اے پی ایم ایل کے رہنما ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف اس بار نااہل ہونے پر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے لیکن ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس بار بائیکاٹ نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے تھے لیکن ان کی واپسی میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے، جب مشرف واپس نہیں آتے تو کہا جاتا ہے کہ وہ واپس نہیں آنا چاہتے اور جب آنا چاہتے ہیں تو ان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی سےمتعلق کیس میں انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وطن واپس نہ آنے پر عدالت نے سابق صدر کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا حکم واپس لے لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں