سری نگر: عید کے روز بھی بھارتی بربریت میں 2 کشمیری شہید 106

سری نگر: عید کے روز بھی بھارتی بربریت میں 2 کشمیری شہید

سری نگر: عید کے روز بھی بھارتی بربریت میں 2 کشمیری شہید

سری نگر: عیدالفطر کے روز بھی بھارتی فوج نے وادی میں بربریت کا مظاہرہ کیا جس میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق عیدالفطر کے پہلے روز سری نگر میں نہتے مظاہرین اور قابض بھارتی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ قابض فوج اسلام آباد ٹاؤن میں پیلٹ گن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سےدرجنوں افراد زخمی ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں