latest urdu news fs media network latest urdu news pakistan news 189

دیر میں سیکیورٹی چیک پوسٹیں ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئیں

پشاور: خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ مالاکنڈ ڈویژن میں فوج نے انتظامی اختیارات سول انتظامی افسران کے حوالے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

دیر پائین کے ہیڈکوارٹر تیمر گرہ میں دیر پائین اور دیر بالا کے اظلاع میں سیکیورٹی کے اختیارات کی آرمی اور ایف سی سے سول اداروں کو منتقلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

میجر جنرل علی عامر اعوان نے اپنے خطاب میں حاضرین محفل کو آگاہ کیا کہ اختیارات کی منتقلی چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے کیے گئے وعدے اور صوبائی اپیکس کمیٹی کی اکتوبر 2017 میں ہونے والے فیصلے پر عمل درآمد کی طرف پہلا قدم ہے بنائے گئے کے مطابق سیکیورٹی اختیارات بتدریج مالاکنڈ ڈویژن کے دیگر اظلاع یعنی سوات اور مالاکنڈ میں بھی سول اداروں کو بھی منتقل کر دیے جائیں گے۔

latest urdu news -Kpk News-FS Media Network پشاور: خیبرپختونخوا

ان اقدامات کے نتیجے میں فوجی اور مشترکہ چیک پوسٹیں مرحلہ وار ختم کر دی جائیں گی اور ضروری مقامات پر پولیس چیک پوسٹس سنبھال لیں گی۔

تقریب کے موقع پر دیر کے عمائدین نے سرکاری حکام کو اپنے مکمل تعاون اور امن کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔

تقریب میں جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان، کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیر اسلام شاہ، ریجنل پولیس آفیسر اختر حیات گنڈا پور، ایم این اے صاحبزادا طارق اللّٰہ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید، اعلیٰ فوجی و سول افسران اور عمائدین نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں