اسد قیصر اور پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دیں، ذرائع 145

اسد قیصر اور پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دیں، ذرائع

اسد قیصر اور پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دیں، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر اور پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دیں۔

اسد قیصر اور پرویز خٹک قومی اسمبلی کی نشستوں کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی جیتے ہیں، اسد قیصر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 اور پی کے 44 جب کہ پرویز خٹک این اے 25 اور پی کے 61 اور پی کے 64 سے کامیابی حاصل کی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اسپیکر کے امیدوار اسد قیصر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دی ہیں۔
عمران خان کی جانب سے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کیا گیا ہے اور وہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ دور حکومت میں صوبائی اسمبلی کے اسپیکر تھے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو وفاقی وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی پر عاطف خان نے عمران خان کا فیصلہ تسلیم کرلیا

دوسری جانب عمران خان کے قریبی ساتھی عاطف خان نے خیبرپختونخوا میں محمود خان کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کا عمران خان کا فیصلہ تسلیم کرلیاہے۔

عاطف خان کے قریبی رشتے دار اور سابق سینئر وزیر شہرام ترکئی نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور محمود خان سے کل میری اور عاطف خان کی ملاقات ہوئی ہے، ہماری پرویز خٹک سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور محمود خان کو بتاچکے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، وزارت اعلیٰ کے معاملے پر عمران خان کا ہر فیصلہ قبول کریں گے، پارٹی میں گروپ بندیوں کے قائل نہیں ہیں، ہم پر واضح کیا گیا کہ محمود خان عمران خان کا امیدوارہے کسی اور کا نہیں، معاملات طے ہوچکے جس نے وفاق میں جانا تھا چلاگیا۔

شہرام ترکئی کا کہنا تھاکہ پرویز خٹک کے ساتھ پانچ سال ڈٹ کرکام کیا، ثابت کیا کہ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں