عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا 132

عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا

عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان مقابلہ تھا تاہم اب پارٹی چیئرمین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی بھی وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے لابنگ جاری ہے اور دوسرےآپشن کے طور پر وہ اسد قیصر کو وزیراعلیٰ بنانے کے خواہشمند ہیں

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ایک قومی اور ایک صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں تاہم وہ قومی اسمبلی کے بجائے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کا عہدہ لینا چاہتے ہیں۔

اس طرح کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گے وہ انہیں قبول ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں