انتخابات 2018: کاغذات نامزدگی کی وصولی جاری، کئی امیدواروں نے فارم حاصل کرلیے 134

عام انتخابات کا اعلان ہو گیا،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

عام انتخابات کا اعلان ہو گیا،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ملک آئین و قانون کے مطابق انتخابات کی طرف جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے۔

انتخابی شیڈول

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے یکم جون کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا اور امیدوار کاغذات نامزدگی 2 جون سے 6 جون تک جمع کرا سکیں گے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق 7 جون کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی اور 14 جون 2018 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ ہو گی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر ہو سکیں گی۔

انتخابی شیڈول کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 26 جون ہو گی اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 27 جون کو لگائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 28 جون مقرر کی گئی ہے اور امیدواروں کی حتمی فہرست بھی 28 جون کو ہی لگائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 29 جون کو الاٹ ہوں گے اور انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہو گی۔

یہی انتخابی شیڈول قومی، صوبائی اسمبلیوں میں خواتین، اقلیتی مخصوص نشستوں کے لیے بھی ہو گا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے لیےانتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول جاری کرنا آئینی تقاضا ہے اور الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کا کاغذ فرانس اور برطانیہ سے چھپ کر آ رہا ہے اور بیلٹ پیپرز کا کاغذ آدھا کراچی اور آدھا اسلام آباد میں بھی چھپے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جون کے پہلے ہفتے میں بیلٹ پیپرز کا کاغذ پہنچ جائے گا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگران حکومتیں آنے کے بعد مشاورت سے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کے انتخابی جائزے کا خیرمقدم کیا جائے گا اور میڈیا کا ضابطہ اخلاق علیحدہ جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز نزدیک بنانے کی تجویز آئی ہے اور اس معاملے کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ ونگ قائم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

عام انتخابات کا اعلان ہو گیا،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں