نوازشریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر 75

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق 108 درخواستیں زیر سماعت ہیں، عدالت نے گزشتہ روز بھی حلقہ بندیوں سے متعلق متفرق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا تھا جن میں جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور لوئر دیر کی حلقہ بندیاں شامل ہیں

جیونیوز کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مزید 13 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ سنا دیا ہے جن میں عدالت نے ضلع خاران، گھوٹکی، قصور اور شیخوپورہ کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں جن میں خانیوال، چنیوٹ، کرم ایجنسی، راجن پور، مانسہرہ، صوابی، جیکب آباد، گوجرانوالہ اور عمر کوٹ کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے ہری پور، سیالکوٹ، بہاولپور، رحیم یار خان، بنوں اور چکوال کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ اٹک اور ایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں سمیت 31 مزید درخواستوں کی سماعت کل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں