نوازشریف صرف یہ بتائیں کہ پرویز مشرف کو کیوں جانے دیا؟ مولا بخش چانڈیو 152

نوازشریف صرف یہ بتائیں کہ پرویز مشرف کو کیوں جانے دیا؟ مولا بخش چانڈیو

نوازشریف صرف یہ بتائیں کہ پرویز مشرف کو کیوں جانے دیا؟ مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نوازشریف صرف یہ بتائیں کہ پرویز مشرف کو کیوں جانے دیا؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کے ردعمل پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر نواز شریف نے سر جھکا کر نوکری نہیں کی تو پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو کیوں نکالا؟

پیپلزپارٹی کے رہنما نے نوازشریف کے الزامات اورانکشافات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ نوازشریف کے الزامات خطرناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھی ان الزامات کے بعد کئی سوالوں کے جواب دینا پڑیں گے، نوازشریف بتائیں کہ انہوں نے جنرل مشرف کو باہر کیوں جانے دیا۔

مولا بخش چانڈیونے یہ بھی کہا کہ نیب عدالت سے سزا کے خدشے کے باعث نواز شریف بول رہے ہیں، جس پارلیمنٹ نے دھرنوں سے نوازشریف کو بچایا اُسے ہی کیوں کمزور کیا، میاں صاحب آج بھی خود کو بچانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2014کے دھرنوں کا مقصد انہیں دباؤ میں لانا تھا اور ان کے خلاف جھوٹے، بے بنیاداور خودساختہ مقدمات کی وجہ جنرل مشرف کو سنگین غداری کیس میں کٹہرے میں لانا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آمریتوں نے گہرے زخم لگائے ہیں، میں مسلح افواج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، فوج کی کمزوری ملکی دفاع کی کمزوری ہوتی ہے، قابل فخر ہیں وہ بہادر سپوت جو سرحدوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں، سرحدوں پر ڈٹے ہوئے سپوت ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کردیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں